شفاف اور واضح فیس • کوئی پوشیدہ یا غیر متوقع فیس نہیں
‘مسنون نکاح’ افتتاحی (شروعاتی) مرحلے میں فی الحال بالکل مفت ہے
ہم اس پلیٹ فارم کو اس وقت تک مکمل طور پر مفت رکھ رہے ہیں جب تک سنجیدہ رشتوں کے خواہشمند افراد پر مشتمل ایک مفید کمیونٹی تشکیل نہ پا جائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ موجودہ افتتاحی مرحلے میں پلیٹ فارم کی ماہانہ فیس بھی 0 روپے ہے اور رشتہ طے پانے کی فیس (Success Fee) بھی 0 روپے ہے۔
آج آپ کیا ادا کریں گے؟
موجودہ افتتاحی مرحلے کے چارجز
پروفائل بنانا اور پلیٹ فارم کا استعمال
افتتاحی پیشکش کے تحت اس وقت پلیٹ فارم کے استعمال کی کوئی فیس نہیں ہے۔
ماہانہ پلیٹ فارم فیس
مستقبل کے لیے مجوزہ 300 روپے ماہانہ فیس فی الحال ابتدائی مرحلے میں لاگو نہیں ہے۔
رشتہ طے پانے کی فیس (Success Fee)
افتتاحی مرحلے کے دوران رشتہ طے پانے پر کوئی فیس وصول نہیں کی جا رہی۔
پاکستان کے لیے مستقبل کے مجوزہ چارجز
افتتاحی مرحلے کے بعد ہماری مجوزہ منصوبہ بندی
درج ذیل فیسوں کا ماڈل محض شفافیت کی خاطر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ مستقبل کے مجوزہ چارجز ہیں، فی الحال کوئی فیس وصول نہیں کی جا رہی۔ کسی بھی فیس کے اطلاق سے پہلے حتمی تاریخ، اہلیت اور منتقلی کے اصول باقاعدہ واضح کیے جائیں گے۔
پہلے 30 دن
ہمارے مستقبل کے مجوزہ ماڈل کے تحت، نئے صارفین کے لیے سروس کا پہلا مہینہ (30 دن) بالکل مفت ہوگا۔
ابتدائی مدت کے بعد
ابتدائی مفت مدت ختم ہونے کے بعد، سروسز کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے ایک معمولی ماہانہ فیس رکھی جائے گی۔
کامیاب رشتہ طے پانے پر
رشتہ طے پانے پر یکمشت فیس کا اطلاق صرف مستقبل کی ان شرائط کے تحت ہوگا جو پیشگی دکھائی جائیں گی اور جن پر صارف کی باقاعدہ رضامندی لی جائے گی۔
مستقبل میں فیس کیوں رکھی جائے گی؟
ایک معمولی فیس ایک سنجیدہ اور باوقار سروس چلانے میں مدد دیتی ہے
پروفائلز کی جانچ پڑتال
رشتوں کے کوائف کی جانچ اور نگرانی کے لیے مسلسل محنت اور وسائل (دفتر اور ذمہ دار عملہ/ٹیم)درکار ہوتے ہیں۔
پرائیویسی کا تحفظ
نجی معلومات، تصاویر اور رابطوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بہترین تکنیکی نظام اور اس کی مسلسل دیکھ بھال ضروری ہے۔
شکایات کا ازالہ اور تحفظ
غیر مناسب رویوں کی رپورٹنگ، غلط استعمال کی روک تھام اور انتظامی نگرانی کے لیے مسلسل وسائل درکار ہوتے ہیں۔
پلیٹ فارم کا ہموار نظام
ویب سائٹ ہوسٹنگ، سائبر سیکیورٹی، سافٹ ویئر کی مسلسل بہتری اور یوزر سپورٹ کے اخراجات مستقل بنیادوں پر ہوتے ہیں۔
سابقہ تاریخوں سے کوئی بلنگ نہیں
مستقبل کی فیس لاگو ہونے سے قبل واضح کی جائے گی
مفت دورانیے کے دوران مسنون نکاح کا عام استعمال کرنے پر، بعد میں گزرے ہوئے وقت کے کوئی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔
جب کبھی بھی مسنون نکاح پر فیس کا نظام نافذ کیا جائے گا، تو اس کی رقم، نفاذ کی تاریخ، بلنگ کا طریقہ اور رشتہ طے پانے کی فیس کی تمام تفصیلات پلیٹ فارم پر پہلے سے واضح کر دی جائیں گی۔
فیس سے متعلق عمومی سوالات (FAQs)
عام سوالات
کیا مسنون نکاح اس وقت بالکل مفت ہے؟
جی ہاں! موجودہ افتتاحی مرحلے میں نہ تو کوئی ماہانہ فیس ہے اور نہ ہی رشتہ طے پانے پر کوئی چارجز وصول کیے جا رہے ہیں۔
300 روپے ماہانہ فیس کب سے شروع ہوگی؟
اس صفحے پر کسی حتمی تاریخ کا وعدہ نہیں کیا گیا ہے۔ جب بھی یہ معیاری ماہانہ فیس نافذ کی جائے گی، مسنون نکاح اس کے نفاذ کی تاریخ اور اطلاق کے قواعد پہلے ہی جاری کر دے گا۔
کیا 12,000 روپے کی کامیابی فیس (Success Fee) اس وقت لاگو ہے؟
ہرگز نہیں۔ یہ صرف مستقبل کے مجوزہ پلان کا حصہ ہے جو پیشگی آگاہی اور شفافیت کے لیے لکھا گیا ہے۔ مستقبل میں جب کبھی اس فیس کو فعال کیا جائے گا تو متعلقہ شرائط کا پہلے سے اعلان کیا جائے گا۔
کیا مفت استعمال کیے گئے مہینوں کی فیس بعد میں وصول کی جائے گی؟
جی نہیں! مسنون نکاح مفت دورانیے کے بعد سابقہ مہینوں کے کوئی چارجز وصول نہیں کرے گا۔ مستقبل میں جب بھی پیڈ سروس /فیس کا اطلاق شروع ہوگا، وہ صرف آئندہ کے لیے اور باقاعدہ پیشگی اطلاع کے بعد ہی لاگو ہوگی۔
کیا فیس ادا کرنے سے رشتے کی گارنٹی مل جائے گی؟
جی نہیں۔ پلیٹ فارم فیس یا مستقبل کے کسی فیس پلان کی ادائیگی سے اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں دی جاتی کہ من پسند رشتہ، منگنی، نکاح یا کامیاب ازدواجی زندگی حاصل ہو ہی جائے گی۔ ماہانہ فیس اخراجات اور ویب سائٹ کوبغیر کسی تعطل کے چلانے کے لئے لی جائے گی ، نہ کہ کسی گارنٹی کے عوض اور اسی طرح رشتہ فیس بھی جب نافذ ہوگی تو وہ بھی صرف رشتہ دھونڈنے کے عوض ہوگی ، نہ کہ کسی طرح کی ضمانتّ(گارنٹی) کے عوض۔
افتتاحی مرحلے سے فائدہ اٹھائیں!
ابھی بنا کسی فیس کے اپنا رشتہ فارم جمع کروائیں
اس افتتاحی مرحلے کا فائدہ اٹھائیے، اپنا تفصیلی و سنجیدہ فارم بنائیے اور موزوں رشتوں کی تلاش کا باوقار آغاز کیجیے۔
