مسنون نکاح • قانونی اور کمیونٹی معلومات
پرائیویسی پالیسی (رازداری کی پالیسی)
✦ آخری ترمیم: 09 اکتوبر 2026
مسنون نکاح ہمارے ازدواجی پلیٹ فارم کا استعمال کرنے والے تمام افراد کی پرائیویسی اور رازداری کا دل سے احترام کرتا ہے۔
یہ پرائیویسی پالیسی واضح کرتی ہے کہ مسنون نکاح آپ کی کون سی معلومات حاصل کر سکتا ہے، ہم یہ معلومات کیوں اکٹھی کرتے ہیں، انہیں کیسے استعمال اور شیئر کیا جا سکتا ہے، کتنے عرصے تک محفوظ رکھا جاتا ہے، اور اس حوالے سے آپ کو کیا اختیارات حاصل ہیں۔
چونکہ نکاح اور رشتے کے عمل میں انتہائی ذاتی معلومات شامل ہوتی ہیں، اس لیے ہماری کوشش ہے کہ معلومات صرف اور صرف پلیٹ فارم چلانے، تحفظ فراہم کرنے، سپورٹ دینے، اور جائز مقاصد کے لیے ہی حاصل اور استعمال کی جائیں۔
براہِ کرم اس پرائیویسی پالیسی کو ہمارے قواعد و ضوابط (Terms & Conditions) اور حفاظت و رازداری کی گائیڈ کے ساتھ ملا کر پڑھیں۔
مسنون نکاح (MasnoonNikah.com) کا استعمال کر کے یا اکاؤنٹ بنا کر، آپ اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ آپ کی معلومات کو اس پرائیویسی پالیسی اور ملکی قوانین کے مطابق استعمال کیا جائے گا۔
۱. اس پرائیویسی پالیسی کا اطلاق کس پر ہوتا ہے؟
اس پالیسی کا اطلاق ان تمام ذاتی معلومات پر ہوتا ہے جو درج ذیل ذرائع سے حاصل ہوتی ہیں:
- MasnoonNikah.com ویب سائٹ
- مسنون نکاح کے ممبر اکاؤنٹس سے
- رشتوں کے فارم اور کوائف (Rishta Proposals) سے
- تلاش اور رشتہ جوڑنے کے فیچرز
- پلیٹ فارم کے اندر پیغامات اور باہمی رابطہ
- کسٹمر سپورٹ کی درخواستیں
- ممبرز کی شکایات اور رپورٹس
- فیس اور ادائیگیوں کے ریکارڈز
- انسٹال ہونے والی ویب ایپ (PWA) فیچرز
- مسنون نکاح کی کسی بھی آن لائن سروس سے
یہ پالیسی ویب سائٹ پر آنے والے تمام زائرین(ویزیٹرز)، رجسٹرڈ ممبرز، رشتہ فارم جمع کروانے والے افراد، اکاؤنٹ سنبھالنے والے والدین یا سرپرستوں، اور سپورٹ سے رابطہ کرنے والے افراد پر یکساں لاگو ہوتی ہے۔
۲. مسنون نکاح کا انتظام کون چلاتا ہے؟
مسنون نکاح فی الوقت ایک آن لائن رشتہ سروس پلیٹ فارم ہے جو اپنی آفیشل ویب سائٹ MasnoonNikah.com کے ذریعے کام کرتی ہے۔
مسنون نکاح اپنی خدمات صرف آن لائن فراہم کرتا ہے اور اس کا کوئی پبلک واک اِن (فزیکل) میرج بیورو دفتر نہیں ہے۔
پرائیویسی یا اپنے ذاتی ڈیٹا سے متعلق سوالات کے لیے ہمارا آفیشل رابطہ کاصفحہ استعمال کریں:
کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کریں (دستیاب آپشنز میں سے ‘پرائیویسی اور ڈیٹا ریکویسٹ’ کا انتخاب کریں)۔
۳. ہمارے بنیادی پرائیویسی اصول
پرائیویسی کو رشتے کے عمل کا لازمی حصہ ہونا چاہیے
مسنون نکاح ذاتی معلومات کے استعمال میں درج ذیل بنیادی اصولوں کی پاسداری کرتا ہے:
- صرف ضروری معلومات جمع کرنا: ہم ایسی کوئی بھی غیر ضروری معلومات جمع نہیں کرتے جس کا پلیٹ فارم چلانے، صارفین کے تحفظ، سپورٹ فراہم کرنے یا قانونی تقاضوں سے تعلق نہ ہو۔
- حساس معلومات کا تحفظ: ازدواجی معلومات انتہائی نجی نوعیت کی ہوتی ہیں، اس لیے ان تک رسائی کو مخصوص قواعد، پرائیویسی کنٹرولز اور دفتری ضرورت کے مطابق سختی سے محدود رکھا جاتا ہے۔
- فون نمبرز کو سرِعام پبلک نہ کرنا: محفوظ ذاتی فون نمبرز اور رابطے کی تفصیلات کو ویب سائٹ پر آنے والے ہر عام ویزیٹر کے سامنے کھلا نہیں چھوڑا جاتا۔
- شفافیت اور واضح طریقۂ کار: ہم معلومات کے استعمال سے متعلق تمام امور کو مبہم رکھنے کے بجائے بالکل واضح الفاظ میں بیان کرتے ہیں۔
- صارفین کو بااختیار بنانا: جہاں پلیٹ فارم پر ممکن ہو، صارفین کو اپنے کوائف، پرائیویسی سیٹنگز، اکاؤنٹ اور ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے۔
- جھوٹی ضمانتوں سے گریز اور حقائق کا اعتراف: انٹرنیٹ پر کوئی بھی ویب سائٹ 100 فیصد مکمل سیکیورٹی کی مطلق ضمانت نہیں دے سکتی۔ پرائیویسی کنٹرولز خطرات کو کم سے کم ضرور کرتے ہیں لیکن دنیا کا کوئی بھی نظام خطرات کو مکمل ختم نہیں کر سکتا۔ لہٰذا ہم نےبھی اپنے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ اور رازمیں رکھنے کا انتظام کیا ہے، لیکن اس کے باوجود اسے 100% محفوظ کہنا اور راز داری کی ہر حال میں ضمانت اور گارنٹی دیناممکن نہیں۔ لہٰذاکسی ہیکنگ اورسائبر حملے یا کسی غیر متوقع حادثہ کے نتیجہ میں کوئی ڈیٹا لیک ہوتا ہے تو اس کا قانوناً ذمہ دار مسنون نکاح پلیٹ فارم اور اس کے ایڈمن اور ٹیم نہیں ہوگی۔ آپ نے رازداری کے اصولوں یعنی پرائیویسی پالیسی کو قبول کرکے اس بات کو قبول کررہے ہیں۔
۴. ہم کون سی معلومات حاصل کر سکتے ہیں؟
معلومات کی نوعیت کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ مسنون نکاح کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
۴.۱ اکاؤنٹ کی معلومات
اکاؤنٹ بناتے یا سنبھالتے وقت ہم درج ذیل معلومات حاصل کر سکتے ہیں:
- نام یا اکاؤنٹ کا نام
- ای میل ایڈریس
- موبائل فون نمبر
- لاگ ان اور اکاؤنٹ کی شناختی تفصیلات
- اکاؤنٹ کی حیثیت (Status) اور رجسٹریشن کی تاریخ
- لاگ ان یا سیکیورٹی کی تصدیقی معلومات
- زبان اور اکاؤنٹ کی دیگر ترجیحات
(اپنے پاس ورڈز اور تصدیقی کوڈز کسی دوسرے کے ساتھ کبھی شیئر نہ کریں۔)
۴.۲ رشتے کے کوائف (Proposal Information)
جب آپ رشتہ درج کرتے ہیں، تو ہم ایسی معلومات حاصل کرتے ہیں جو آپ کی شخصیت اور متوقع شریکِ حیات کی ترجیحات کو واضح کرتی ہیں، مثلاً:
- جنس
- عمر یا تاریخِ پیدائش
- رہائشی شہر، ملک یا عمومی علاقہ
- شہریت / قومیت
- ازدواجی حیثیت (کنوارا، طلاق یافتہ، بیوہ وغیرہ)
- تعلیم
- پیشہ، ملازمت یا کاروبار
- خاندانی پس منظر
- مذہبی معلومات اور فقہی رجحان / مسلک کی ترجیحات
- طرزِ زندگی اور دیگر متعلقہ عادات
- متوقع شریکِ حیات کے لیے ترجیحات اور شرائط
- شادی سے متعلق دیگر توقعات
ان میں سے کچھ معلومات انتہائی نجی اور حساس ہو سکتی ہیں۔ براہِ کرم صرف وہی معلومات فراہم کریں جو بالکل درست اور شادی کی تلاش کے لیے واقعی ضروری ہوں۔
۴.۳ تصاویر اور میڈیا
جہاں پلیٹ فارم تصاویر اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے، وہاں آپ کی اپ لوڈ کردہ فائلز محفوظ رکھی جاتی ہیں۔
- ممبرز کی تصاویر پرائیویسی اور ایکسیس کنٹرولز کے تحت رکھی جاتی ہیں۔
- تصاویر کے فائل سائز کو بہتر بنانے اور سیکیورٹی کی خاطر انہیں کمپریس یا پراسیس کیا جا سکتا ہے۔
- تصاویر کے ساتھ منسلک غیر ضروری تکنیکی ڈیٹا (EXIF Metadata) کو سسٹم کے ذریعے ہٹا دیا جاتا ہے۔
- پرائیویٹ تصاویر کو صرف وہی ممبرز دیکھ سکتے ہیں جن کو آپ نے اجازت دے رکھی ہےیا جن کی تصویر دیکھنے کو آپ قبول کریں۔
۴.۴ تلاش اور پلیٹ فارم کے استعمال کا ڈیٹا
پلیٹ فارم کے استعمال کے دوران ہم درج ذیل ڈیٹا پراسیس کر سکتے ہیں:
- تلاش کی ترجیحات اور استعمال کردہ فلٹرز
- دیکھے گئے پروفائلز
- پسندیدہ یا محفوظ کیے گئے (Saved) رشتے
- دلچسپی کا اظہار (Interests) اور بھیجی گئی درخواستیں
- پرائیویسی کی ترتیبات
- رپورٹس اور دیگر فیچرز کا استعمال
یہ ڈیٹا پلیٹ فارم کو بہتر انداز میں چلانے، پابندیوں اور پرمیشنز کا نظام سنبھالنے اور سروس کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔
۴.۵ باہمی پیغامات اور بات چیت
اگر آپ مسنون نکاح کے میسجنگ فیچرز استعمال کرتے ہیں، تو ہم درج ذیل ریکارڈ محفوظ کر سکتے ہیں:
- پیغامات کا مواد
- بھیجنے اور وصول کرنے والے کی شناخت
- پیغام بھیجنے کی تاریخ اور وقت
- میسج کا اسٹیٹس (ڈیلیور یا پڑھا گیا)
- گفتگو سے متعلق رپورٹس اور شکایات
شکایات کی جانچ پڑتال، پلیٹ فارم کے قواعد کا نفاذ، غلط استعمال کی روک تھام، یوزر سپورٹ اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پیغامات کا دفتری جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ پلیٹ فارم میسجز میں پاس ورڈز یا بینک کی حساس معلومات ہرگز نہ بھیجیں۔
۴.۶ فیس اور ادائیگیوں کا ریکارڈ
جہاں فیس یا ادائیگیاں شامل ہوں، ہم درج ذیل معلومات محفوظ رکھتے ہیں:
- فیس کی تفصیل اور لاگو رقم
- ادائیگی کی تاریخ اور اسٹیٹس
- ٹرانزیکشن یا رسید نمبر
- بلنگ کے ضروری ریکارڈز
- کامیاب رشتہ طے پانے کی فیس (Success Fee) کے اقرار نامے اور ریکارڈز
- فیس میں دی گئی کسی اجازت یا سپورٹ کے نوٹس
اگر فیس کسی بیرونی پیمنٹ گیٹ وے (جیسے بینک یا ایزی پیسہ) کے ذریعے ادا کی جاتی ہے، تو وہ ادارہ اپنی پرائیویسی پالیسی کے تحت ڈیٹا سنبھالتا ہے۔ مسنون نکاح کو ادائیگی کے اندراج کے لیے آپ کے بینک پن (PIN) یا پاس ورڈ کی ضرورت نہیں ہوتی۔
۴.۷ کسٹمر سپورٹ اور رابطے کی معلومات
اگر آپ سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرتے ہیں تو ہم درج ذیل تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں:
- آپ کا نام، ای میل اور فون نمبر
- اکاؤنٹ یا پروفائل نمبر
- شکایت یا مسئلے کی نوعیت
- پیغام کا مواد اور ساتھ لگائے گئے اسکرین شاٹس یا دستاویزات
عام سپورٹ میسجز میں غیر ضروری شناختی کارڈ کی کاپیاں، پاس ورڈز یا مالی تفصیلات مت بھیجیں۔
۴.۸ رپورٹس اور انتظامی جانچ کا ڈیٹا
اگر آپ کسی ممبر، پروفائل یا گفتگو کے خلاف رپورٹ درج کرواتے ہیں، تو ہم درج ذیل ریکارڈ محفوظ کرتے ہیں:
- رپورٹ کرنے والے اور جس کے خلاف رپورٹ ہوئی اس کی شناخت
- رپورٹ کی وجہ اور تفصیلات
- فراہم کردہ شواہد یا اسکرین شاٹس
- انتظامی نوٹس اور جائزے کی تفصیلات
- اصولوں کے تحت کی جانے والی کارروائی
۴.۹ تکنیکی اور ڈیوائس کی معلومات
ویب سائٹ وزٹ کرنے پر ہمارے سسٹمز درج ذیل تکنیکی معلومات خودکار طور پر حاصل کر سکتے ہیں:
- آئی پی ایڈریس (IP Address)
- براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم کی قسم
- ڈیوائس کی معلومات اور عمومی جغرافیائی خطہ
- لاگ ان اور سیشن کا وقت
- سیکیورٹی اور ایرر لاگز (Logs)
- وہ لنکس جن کے ذریعے آپ ویب سائٹ پر آئے
- کوکیز (Cookies) اور متعلقہ ٹیکنالوجی کے شناختی کوڈز
یہ معلومات سیکیورٹی، فراڈ کی روک تھام، ویب سائٹ کی اسپیڈ اور سروس کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
۵. حساس ازدواجی معلومات کی خصوصی دیکھ بھال
رشتے کے کوائف میں ایسی معلومات ہوتی ہیں جنہیں لوگ انتہائی ذاتی سمجھتے ہیں، جیسے کہ مذہبی عقائد، سابقہ ازدواجی تاریخ، تصاویر، اور خاندانی پس منظر۔
مسنون نکاح اس ڈیٹا کو صرف شادی کی سروس فراہم کرنے کی حد تک ہی پراسیس کرتا ہے۔
کسی پروفائل کی نمائش کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ کسی دوسرے فرد کو اس نجی ڈیٹا کو چرانے، کہیں اور شائع کرنے یا کسی غیر ازدواجی مقصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
۶. ہم آپ کی ذاتی معلومات کس طرح استعمال کرتے ہیں؟
ہم آپ کا ڈیٹا درج ذیل جائز مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں:
- ازدواجی سروسز کی فراہمی: اکاؤنٹس، رشتوں کے کوائف، سرچ فیچرز، فیورٹس، اور باہمی رابطے کے نظام کو چلانا۔
- کوائف کی جانچ پڑتال: پروفائل شائع ہونے سے قبل قواعد کے مطابق اس کا انتظامی جائزہ لینا۔
- پرائیویسی کنٹرولز کا نفاذ: یہ طے کرنا کہ کون سی معلومات کس کو دکھائی جائیں گی اور محفوظ ڈیٹا تک رسائی کے اصول لاگو کرنا۔
- موزوں رشتوں کی تلاش میں مدد: ترجیحات کے مطابق مناسب رشتے فلٹر اور تجویز کرنا۔
- آپ سے رابطہ کرنا: اکاؤنٹ، پروفائل کی منظوری، سیکیورٹی، فیس، اور سپورٹ سے متعلق اہم نوٹسز بھیجنا۔
- کسٹمر سپورٹ: تکنیکی خرابیوں، فیس کے مسائل یا عمومی سوالات کے جوابات دینا۔
- سلامتی اور وقار کا تحفظ: جعلی شناخت، ہراسانی، دھوکہ دہی، اسپیم اور نامناسب رویوں کی روک تھام اور چھان بین کرنا۔
- فیس اور ادائیگیوں کا انتظام: ماہانہ فیس اور کامیابی فیس کے باضابطہ ریکارڈز رکھنا۔
- سروس کی مسلسل بہتری: ویب سائٹ کی کارکردگی اور فیچرز کو بہتر بنانا۔
- قانونی تقاضوں کی پاسداری: ملکی قوانین، عدالتی احکامات اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنا۔
۷. معلومات پراسیس کرنے کے قانونی و اخلاقی جواز
ہم ذاتی ڈیٹا درج ذیل بنیادوں پر استعمال کرتے ہیں:
- آپ نے سروس کے استعمال کی باقاعدہ درخواست کی ہے۔
- آپ کا اکاؤنٹ چلانے اور فیچرز فراہم کرنے کے لیے یہ ڈیٹا ضروری ہے۔
- آپ نے جہاں ضروری تھا اپنی رضا مندی دی ہے۔
- پلیٹ فارم کے سیکیورٹی، انتظامی اور آپریشنل تقاضے پورے کرنے کے لیے۔
- فیس اور ادائیگیوں کے قانونی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے۔
- ملکی قوانین کے تقاضوں کی تعمیل کے لیے۔
اگر آپ کسی رضا مندی کو واپس لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں، لیکن اس سے پہلے کیے گئے استعمال پر اثر نہیں پڑے گا۔ اگر سروس کے لیے درکار بنیادی معلومات ہٹا دی جائیں تو متعلقہ فیچرز کام کرنا بند کر سکتے ہیں۔
۸. آپ کے رشتے کے کوائف کون دیکھ سکتا ہے؟
ہر معلومات سب کے لیے پبلک نہیں ہوتی
رشتے کے مختلف حصوں کے لیے پرائیویسی کی مختلف سطحیں (اسٹیجز) مقرر ہیں:
- کچھ عمومی معلومات ویب سائٹ پر آنے والے ہر زائر (ویزیٹر)کو نظر آ تی ہیں۔
- کچھ تفصیلی معلومات صرف لاگ ان ممبرز کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔
- کچھ فیچرز کے لیے منظور شدہ رشتہ ہونا لازمی ہے۔
- محفوظ رابطے (فون نمبرز وغیرہ) صرف مخصوص پرمیشنز کے تحت ہی دیکھے جا سکتے ہیں۔
- تصاویر کے لیے الگ اجازت نامہ درکار ہوتا ہے۔
معلومات جمع کروانے سے پہلے پلیٹ فارم پر پرائیویسی کی ترتیبات ضرور دیکھ لیں۔
۹. فون نمبرز اور نجی رابطوں کی رازداری
مسنون نکاح کا نظام اس طرح بنایا گیا ہے کہ رشتے کے عمومی کوائف کو نجی فون نمبرز سے الگ رکھا جائے۔ محض رشتہ درج ہونے کی وجہ سے آپ کا فون نمبر ویب سائٹ پر ہر خاص و عام کے سامنے پبلک نہیں کیا جاتا۔
جب آپ کا نمبر کسی دوسرے ممبر سے شیئر ہو جاتا ہے، تو اس کے بعد وہ فرد پلیٹ فارم سے باہر اس نمبر کے ساتھ کیا کرتا ہے، مسنون نکاح اسے مکمل کنٹرول نہیں کر سکتا۔ تمام ممبرز پر اخلاقی اور قانونی پابندی ہے کہ وہ ملنے والے فون نمبرز کا احترام کریں اور انہیں کبھی کسی طرح سے غلط استعمال یا کہیں بھی شیئر نہ کریں۔
۱۰. انفرادی پروفائلز اور گوگل سرچ انجن
مسنون نکاح تکنیکی ٹولز (جیسے noindex) کا استعمال کرتا ہے تاکہ انفرادی ممبرز کے پروفائلز گوگل یا دیگر سرچ انجنوں پر انڈیکس نہ ہوں۔ تاہم، سرچ انجنوں کی ترتیبات اصل سیکیورٹی کنٹرولز کا متبادل نہیں ہوتیں۔ اس لیے اپنے پروفائل میں کوئی ایسی بات ہرگز نہ لکھیں جو آپ کسی دوسرے شخص کو دکھانا نہیں چاہتے۔
۱۱. ہم معلومات کس کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں؟
ہم ممبرز کا ڈیٹا سب کے سامنے عام نہیں کرتے۔ ڈیٹا صرف درج ذیل مجاز صورتوں میں شیئر ہو سکتا ہے:
- دوسرے ممبرز کے ساتھ: پرائیویسی سیٹنگز کے مطابق پروفائل کی نمائش۔ یعنی جسے آپ نے اجازت دے رکھی ہے یا جو ضروری اور بنیادی معلومات بالعموم دوسرے صارفین سے شیئر کی جاتی ہیں۔
- معاون سروس پرووائیڈرز کے ساتھ: ویب ہوسٹنگ، ایس ایم ایس/ای میل گیٹ وے، پیمنٹ پروسیسرز، اور تکنیکی سیکیورٹی فراہم کرنے والی معتبر کمپنیوں کے ساتھ (صرف سروس چلانے کی حد تک)۔
- حفاظت اور قواعد کے نفاذ کے لیے: ہراسانی، دھوکہ دہی، فیک اکاؤنٹس یا شکایات کی اندرونی جانچ پڑتال کے لیے۔
- قانونی تقاضے کے تحت: ملکی قانون، عدالت، یا مجاز سرکاری اداروں کی جانب سے باضابطہ قانونی طلب پر۔
- حقوق کے تحفظ کی خاطر: فراڈ، ہیکنگ یا کسی صارف کو پہنچنے والے سنگین نقصان کی روک تھام کے لیے۔
- کاروباری منتقلی پر: اگر مسنون نکاح کسی دوسرے ادارے کے ساتھ ضم ہوتا ہے یا اس کی ملکیت منتقل ہوتی ہے، تو تمام قانونی شرائط اور پرائیویسی پالیسی کے تحت ڈیٹا منتقل کیا جا سکتا ہے۔
۱۲. ہم ممبرز کا ذاتی ڈیٹا فروخت نہیں کرتے
مسنون نکاح اپنے ممبرز کا ڈیٹا، فون نمبرز یا ازدواجی کوائف ڈیٹا بروکرز یا مارکیٹنگ کمپنیوں کو کسی بھی صورت فروخت نہیں کرتا۔ ہم آپ کے نجی اور اہم ڈیٹا کو اشتہاری مقاصد کے لیے بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
۱۳. کوکیز (Cookies) اور متعلقہ ٹیکنالوجی
ویب سائٹ کے بہتر استعمال کے لیے ہم درج ذیل کوکیز استعمال کر سکتے ہیں:
- لازمی کوکیز (Essential Cookies): جو لاگ ان سیشن برقرار رکھنے، اکاؤنٹ کی سیکیورٹی، فارم بھرنے اور فراڈ کی روک تھام کے لیے ضروری ہیں۔ انہیں بند کرنے سے ویب سائٹ کا کام متاثر ہو سکتا ہے۔
- تجزیاتی کوکیز (Analytics Cookies): یہ سمجھنے کے لیے کہ ویب سائٹ پر ٹریفک کیسی ہے، تکنیکی خرابیاں کہاں آ رہی ہیں، اور سروس کی رفتار کو کیسے بہتر کیا جائے۔
۱۴. پرائیویٹ تصاویر کا تقدس
پرائیویٹ رکھی گئی تصاویر کو مسنون نکاح تکنیکی سسٹمز کے ذریعے محفوظ رکھتا ہے۔ تاہم، کوئی بھی سسٹم کسی مجاز صارف کو موبائل سے اسکرین شاٹ لینے یا تصویر کھینچنے سے تکنیکی طور پر 100 فیصد نہیں روک سکتا۔ اگر کوئی ممبر کسی دوسرے کی نجی تصویر کو آگے پھیلائے گا یا مس یوز کرے گا، تو اس کے خلاف سخت تادیبی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
۱۵. مسنون نکاح سے باہر بات چیت
اگر آپ باہمی رضامندی سے گفتگو واٹس ایپ، فون، ای میل یا ویڈیو کال پر منتقل کرتے ہیں، تو وہ گفتگو اس بیرونی ایپ کی پرائیویسی پالیسی کے تحت چلی جائے گی۔ مسنون نکاح پلیٹ فارم پر بات چیت کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کی نجی و ذاتی رابطہ کی تفصیلات (نمبر وغیرہ) مخفی رہتی ہے جب تک کہ آپ خود اسے ظاہر نہیں کرتے۔ بیرونی رابطوں کے دوران احتیاط برتیں اور نجی معلومات صرف مکمل اعتماد کے بعد ہی شیئر کریں۔
۱۶. بین الاقوامی صارفین اور ڈیٹا پروسیسنگ
مسنون نکاح کی اولین ترجیح پاکستان ہے، لیکن دنیا بھر کے مسلمان بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔ سروس کے کلاؤڈ سرورز یا تکنیکی پرووائیڈرز دوسرے ممالک میں ڈیٹا پراسیس کر سکتے ہیں۔ ڈیٹا کی سرحد پار منتقلی میں بین الاقوامی سیکیورٹی معیارات کا خیال رکھا جاتا ہے۔
۱۷. معلومات کتنے عرصے تک محفوظ رکھی جاتی ہیں؟
ہم ذاتی ڈیٹا کو صرف اس وقت تک محفوظ رکھتے ہیں جب تک سروس چلانے، حفاظتی مقاصد یا قانونی تقاضوں کے لیے اس کی معقول ضرورت ہو۔
- ایکٹو اکاؤنٹس: جب تک اکاؤنٹ فعال ہے، کوائف محفوظ رہتے ہیں۔
- اکاؤنٹ کا مستقل خاتمہ (Permanent Deletion): اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے پر غیر ضروری ذاتی ڈیٹا اور پرائیویٹ تصاویر کو سسٹم سے ہٹا دیا جائےگا۔
- وہ ریکارڈ جو رکھنا لازمی ہے: مالی ادائیگیوں، کامیابی فیس کے معاہدوں، فراڈ کی روک تھام، سیکیورٹی انوسٹی گیشن، اور قانونی تنازعات کے لیے درکار محدود ڈیٹا قانون کے مطابق ضروری مدت کے لیے محفوظ رکھا جاتا ہے۔
۱۸. آپ کے حقوق اور پرائیویسی کے اختیارات
ملکی قوانین اور پلیٹ فارم کی سہولت کے مطابق آپ کو درج ذیل حقوق حاصل ہیں:
- معلومات تک رسائی: اپنے اکاؤنٹ کے ڈیٹا کا جائزہ لینا۔
- معلومات کی درستگی: پرانے یا غلط کوائف کو اپ ڈیٹ کرنا۔
- پرائیویسی کی ترتیبات: اپنی پروفائل کی نمائش کو کنٹرول کرنا۔
- ڈیلیٹ کرنے کی درخواست: اکاؤنٹ یا کوائف کو ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کرنا (سوائے ان ریکارڈز کے جو قانونی تقاضے کے تحت رکھنا ضروری ہوں)۔
- شکایت کا اندراج: اگر آپ کو لگے کہ آپ کا ڈیٹا غلط استعمال ہوا ہے، تو فوری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرنا۔
۱۹. اکاؤنٹ اور رشتہ ڈیلیٹ کرنا
اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے آپ کی سروس ختم ہو جائے گی۔ ڈیلیٹ کرنے سے وہ ڈیٹا فوری طور پر غائب نہیں ہوتا جو:
- دوسرا صارف ڈیلیٹ کرنے سے پہلے جائز طور پر حاصل کر چکا ہو۔
- کسی خلاف ورزی کی رپورٹ یا سیکیورٹی ریکارڈ میں محفوظ ہو۔
- ادائیگیوں یا قانونی ریکارڈز کے لیے لازمی ہو۔
- عارضی سیکیورٹی بیک اپس (Backups) میں موجود ہو۔
۲۰. سیکیورٹی کے انتظامات اور ۲۱. ڈیٹا حادثات (Data Incidents)
ہم آپ کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے تکنیکی، دفتری اور انتظامی اقدامات کرتے ہیں جن میں سیکیورٹی لاگز، ایڈمن پرمیشنز، انکرپشن، اور مسلسل مانیٹرنگ شامل ہے۔
اکاؤنٹ کے تحفظ میں آپ کا اپنا کردار بھی اہم ہے:
- مضبوط پاس ورڈ استعمال کریں۔
- اپنا پاس ورڈ یا او ٹی پی (OTP) کسی کو نہ بتائیں۔
- پبلک کمپیوٹر استعمال کرنے کے بعد لاگ آؤٹ کریں۔
- مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔
اگر کسی غیر متوقع سائبر حملے، ہیکنگ یا ڈیٹا چوری کا واقعہ پیش آئے، تو مسنون نکاح فوری تدارکاتی اقدامات کرے گا، متاثرہ اکاؤنٹس کو محفوظ بنائے گا اور قانون کے مطابق صارفین اور متعلقہ اداروں کو مطلع کرے گا۔
۲۲. نابالغ افراد سے متعلق پالیسی
مسنون نکاح صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے بالغ افراد کے لیے ہے۔ 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے پروفائل بنانا سخت منع ہے۔ کم عمری کی معلومات سامنے آنے پر متعلقہ اکاؤنٹ فوری ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔
۲۳. خودکار تجاویز اور ۲۴. بیرونی لنکس
ہمارے سرچ فلٹرز اور تجاویز صرف رشتے تلاش کرنے کے معاون اوزار ہیں۔ وہ شادی کا حتمی فیصلہ نہیں کرتے۔
ویب سائٹ پر دیے گئے بیرونی لنکس کی اپنی پرائیویسی پالیسیاں ہوتی ہیں جن کے وہ خود ذمہ دار ہیں۔
۲۵. قانونی، حفاظتی اور فراڈ کی روک تھام
دھوکہ دہی، ہراسانی، فیک اکاؤنٹس، بلیک میلنگ اور مالی فراڈ کی تحقیقات کے لیے ڈیٹا کا انتظامی جائزہ لیا جا سکتا ہے تاکہ کمیونٹی کو محفوظ رکھا جا سکے۔
۲۶. پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیاں اور ۲۷. زبانیں
مسنون نکاح وقتاً فوقتاً اس پالیسی کو اپ ڈیٹ کر سکتا ہے۔ اہم تبدیلی کی صورت میں ویب سائٹ پر واضح اطلاع دی جائے گی۔ یہ پالیسی انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔ قانونی ابہام کی صورت میں نافذ العمل شرائط کے مطابق انگلش ورژن کو بنیادی قانونی متن مانا جائے گا۔
۲۸. حفاظتی گائیڈ
آن لائن رشتے کی تلاش کے دوران فراڈ سے بچنے، تصدیق کے طریقے اور فون نمبرز محفوظ رکھنے کے عملی طریقے جاننے کے لیے ہماری علیحدہ گائیڈ کا مطالعہ کریں:
حفاظت اور رازداری کی گائیڈ پڑھیں
۲۹. پرائیویسی کے متعلق رابطہ
اگر آپ کا اپنی ذاتی معلومات یا اس پالیسی سے متعلق کوئی سوال، درخواست یا شکایت ہے، تو آفیشل سپورٹ پیج کے ذریعے رابطہ کریں:
سپورٹ سے رابطہ کریں
(یاد دہانی: عام ای میل یا میسج میں کبھی اپنا خفیہ پاس ورڈ، پن کوڈ یا بینک او ٹی پی مت بھیجیں۔)
پرائیویسی کا خلاصہ — ایک نظر میں
- آپ کی معلومات قابلِ احترام ہیں: ہم صرف وہی معلومات جمع کرتے ہیں جو شادی کے سنجیدہ عمل کے لیے درکار ہوں۔
- فون نمبرز کا تحفظ: رابطے کی تفصیلات پبلک کے سامنے عام نہیں کی جاتیں۔
- شفاف نظام: ہم واضح بتاتے ہیں کہ معلومات کیسے استعمال ہوں گی۔
- ڈیٹا کی فروخت کی قطعی ممانعت: مسنون نکاح آپ کا نجی ازدواجی ڈیٹا کبھی کسی مارکیٹنگ کمپنی کو فروخت نہیں کرتا۔
- ذاتی تسلی اور احتیاط: اگر آپ کو کوئی خاص معلومات شیئر کرنے میں ہچکچاہٹ ہو، تو پہلے سوچیں کہ آیا اسے پروفائل میں ڈالنا واقعی ضروری ہے یا نہیں۔
