سادہ و آسان • بھرپور رازداری کے ساتھ • صرف سنجیدگی کے ساتھ نکاح کے خواہشمند مرد و خواتین
‘مسنون نکاح’ من پسند رشتے کی تلاش میں کس طرح آپ کی مدد کرتا ہے؟
مسنون نکاح دلہا و دلہن اور ان کے خاندانوں کو ایک ایسا باوقار اور منظم پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں وہ اپنا رشتہ پیش کر سکیں، موزوں رشتوں کی تلاش کر سکیں اور مکمل رازداری (پرائیویسی )کے ساتھ بات آگے بڑھا سکیں۔ یہ خالصتاً ایک ازدواجی پلیٹ فارم ہے—کوئی وقتی دوستی اور ڈیٹنگ سائٹ نہیں، اور نہ ہی یہ بے مقصد رشتہ فارموں کو ٹٹولنے کے لئے ہے۔
مرحلہ وار طریقۂ کار
پروفائل بنانے سے لے کر حتمی فیصلے تک کا سفر
اپنے کوائف (تفصیلات) درج کریں
اپنے حالات ،اپنے خاندان کے اوردیگر متعلقہ ضروری تفصیلات درج کریں اور اپنی اور متوقع جیون ساتھی کی ترجیحات کے بارے میں درست اور بامقصد معلومات فراہم کریں۔ اور اپنی حساس معلومات اور تصویر وغیرہ کے بارے میں اپنی ترجیح کے مطابق آپشن منتخب کریں کہ آپ اپنا نام، نمبر اور تصویر کسے دکھانا چاہتے ہیں؟ یا خفیہ رکھنا چاہتے ہیں؟
پروفائل کا جائزہ اور منظوری
پروفائل شائع ہونے سے قبل ‘مسنون نکاح’ کے قواعد کے مطابق اس کا انتظامی جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ جائزہ بظاہر نظر آنے والی خامیوں یا غلط استعمال کو روکنے کے لیے ہوتا ہے، البتہ یہ مکمل تصدیق اور ذاتی جانچ پڑتال کا متبادل نہیں ہے۔
سنجیدہ رشتوں کی تلاش
موجودہ رشتوں کو دیکھیے اور عمر، شہر، ازدواجی حیثیت، تعلیم اور دیگر فلٹرز کا استعمال کر کے اپنی ترجیح کے مطابق تلاش کو محدود اور آسان بنائیں۔ البتہ غیر ضروری فلٹرز اور غیر سنجیدہ توقعات سے ہمیشہ گریز کریں، یہ رشتہ کی تلاش کو مشکل بناسکتا ہے۔
پسندیدگی کا اظہار اور رابطہ
جب کوئی رشتہ موزوں لگے تو پلیٹ فارم کے مقررہ طریقۂ کار کے تحت جلد رابطہ آگے بڑھائیں، کیونکہ آپ کی طرح اور لوگ بھی اس رشتہ فارم کو دیکھ کر آپ سے پہلے اس رشتہ کو حاصل کرسکتے ہیں۔ رازداری کے اصولوں کے تحت فون نمبرز اور نجی تفصیلات ہر خاص و عام کے سامنے ظاہر نہیں کی جاتیں۔ بلکہ آپ کی ترجیحات کے مطابق ہی انہیں خفیہ یا ظاہر کیا جاتا ہے۔
اہم معلومات کی ذاتی تصدیق
کوئی بھی حتمی وعدہ کرنے سے قبل سامنے والے کے کوائف، شناخت اور اہم معاملات کی خود تسلی کریں۔ جہاں مناسب ہو، بات پکی کرنے سے پہلے والدین، اہلِ خانہ یا معتبر بزرگوں کو ضرور شامل کریں۔
سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں
اگر دونوں فریق مطمئن ہوں، تو دلہا دلہن اور ان کے خاندان باہمی رضا مندی سے معاملہ آگے بڑھائیں۔ مسنون نکاح نہ تو خود جیون ساتھی چنتا ہے، نہ مزاج ملنے کی ضمانت دیتا ہے اور نہ ہی آپ کی جگہ شادی کا فیصلہ کرتا ہے۔ ہمارا کام صرف رشتہ کے متلاشی لڑکوں اور لڑکیوں کو ایک دوسرے تک رازداری کے ساتھ محفوظ رسائی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
معیاری اور جامع کوائف درج کریں
درست اور واضح معلومات سے رشتے کی تلاش بامقصد بنتی ہے
ایک اچھے رشتہ فارم میں اتنی مناسب تفصیل ہونی چاہیے جس سے دوسرا سنجیدہ فرد یہ طے کر سکے کہ آیا بات آگے بڑھانا مناسب ہے یا نہیں—بغیر اس کے کہ تمام نجی باتیں سرِعام کی جائیں۔
ذاتی و خاندانی پس منظر
ضروری تفصیلات سچائی کے ساتھ بیان کریں اور ایسے مبالغہ آمیز الفاظ سے بچیں جن سے غلط تاثر پیدا ہو۔
تعلیم اور پیشۂ روزگار
اپنی تعلیمی قابلیت، ملازمت یا کاروبار کے بارے میں درست معلومات درج کریں۔
شریکِ حیات کے لیے ترجیحات
اپنی توقعات اور ترجیحات کو شائستہ انداز میں بیان کریں؛ غیر اخلاقی، توہین آمیز، متعصبانہ یا گمراہ کن زبان استعمال کرنے سے سختی سے پرہیز کریں۔ اور ہمیشہ توقعات کو سنجیدہ اور معقول رکھیں تاکہ بےجاتوقعات کی وجہ سے رشتہ کی تلاش میں دشواریاں پیدا نہ ہوں۔
پرائیویسی اور رازداری
نجی فون نمبرز کو سرِعام ظاہر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں
رشتے کے ضروری کوائف اس طرح دکھائے جا تے ہیں کہ آپ کے فون نمبرز یا نجی تفصیلات ویب سائٹ پر آنے والے ہر شخص کے سامنے ظاہر نہ ہوں۔ رابطے کی تفصیلات تک رسائی لاگ ان ہونے، پروفائل کی منظوری، اور رازداری کی مقررہ ترتیبات کے تحت ہی ممکن بنائی جاتی ہے۔
حفاظتی ہدایات
پلیٹ فارم تلاش میں معاون ہے، مگر تصدیق آپ ہی کو کرنی ہے
- کسی بھی سنجیدہ وعدے یا فیصلے سے قبل سامنے والے کی اصل شناخت کی تصدیق کریں۔
- تعلیم، ملازمت، سابقہ ازدواجی حیثیت اور دیگر اہم دعوؤں کی بذاتِ خود تسلی کریں۔
- مناسب موقع پر اپنے والدین، بااعتماد رشتہ داروں یا سرپرستوں کو ضرور شریک کریں۔
- کسی بھی جذباتی دباؤ، ایمرجنسی یا ہمدردی کے بہانے میں آ کر کسی کو رقم بھیجنے یا ملاقات کے لئے جانے کی غلطی ہرگز نہ کریں،بصورت دیگر نقصان کی ذمہ داری آپ ہی کی ہوگی۔
- اپنا پاس ورڈ، پن کوڈ (PIN) یا تصدیقی کوڈ (OTP) کبھی کسی سے شیئر نہ کریں۔
یہ سہولت کس کے لیے ہے؟
شادی کے خواہشمند لڑکوں لڑکیوں کے لئے ، ان کے خاندان کی شمولیت کے ساتھ
18 سال یا زائد عمر کے افراد
رشتے کے کوائف صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے بالغ افراد کے لیے ہیں۔
والدین اور اہلِ خانہ
خاندان کے افراد تلاش میں مدد کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ متعلقہ فرد کی رضا مندی سے درست معلومات فراہم کریں اور کوئی غیر مجاز پروفائل نہ بنائیں۔
ملک بھر کے پاکستانی
یہ پلیٹ فارم پاکستان کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے اور ملک کے تمام شہروں اور علاقوں کے لوگ اسے آن لائن استعمال کر سکتے ہیں۔
اوورسیز صارفین
بیرون ملک مقیم پاکستانی اور دیگر دنیا بھر کے مسلمان بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
فیس اور چارجز
افتتاحی مرحلے میں بالکل مفت
فی الحال نہ تو کوئی ماہانہ فیس ہے اور نہ ہی رشتہ طے پانے پر کوئی چارجز وصول کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے لیے مستقبل کا طے کردہ فیس ماڈل صرف پیشگی آگاہی اور شفافیت کے لیے شائع کیا گیا ہے، جس کا اطلاق باقاعدہ اعلان سے قبل نہیں ہوگا۔ جب بھی فیس کا اطلاق ہوگا، اس کی اطلاع پہلے دے دی جائے گی۔
عمومی سوالات (FAQs)
مسنون نکاح کے طریقۂ کار سے متعلق سوالات
کیا مسنون نکاح پلیٹ فارم کے تمام فیچرز استعمال کرنے کے لیے اکاؤنٹ یا پروفائل بنانا لازمی ہے؟
ویب سائٹ کے ہر حصے کے اصول مختلف ہیں۔ عمومی معلومات کوئی بھی دیکھ سکتا ہے، لیکن ممبرز کے خصوصی فیچرز، محفوظ کوائف اور رابطے کے ٹولز استعمال کرنے کے لیے لاگ ان ہونا یا منظور شدہ پروفائل (شادی فارم )ہونا ضروری ہے۔
رشتہ فارم جمع کروانے کے بعد کیا ہوتا ہے؟
آپ کی درخواست کو مسنون نکاح کے جائزے کے مرحلے سے گزارا جاتا ہے۔ پلیٹ فارم کے قواعد و ضوابط کے تحت اسے منظور کیا جا تا ہے، یا ترمیم کے لیے واپس بھیجا جا تا ہے، اور مشکوک یا انتہائی ناقص و نامکمل فارم کو مکمل مسترد بھی کیا جا سکتا ہے۔ لہذا فارم میں درست اور زیادہ زیادہ متعلقہ معلومات فراہم کریں تاکہ آپ کو بھی جلد رشتہ ملنے میں آسانی ہو۔
کیا مسنون نکاح ہر ممبر کے کوائف کی مکمل تصدیق کرتا ہے؟
جی نہیں۔ پروفائل کا انتظامی جائزہ لینے کا مطلب یہ نہیں کہ اس شخص کی جامع تصدیق ہو چکی ہے۔ جب تک واضح طور پر کسی تصدیقی عمل کا ذکر نہ ہو، اہم معلومات کی خود سے تصدیق کرنا آپ کی اپنی ذمہ داری ہے۔ پلیٹ فارم یا اس کے ایڈمن اور انتظامیہ کسی طرح کی ذمہ دار نہیں ہے۔
کیا میرے گھر والے رشتہ تلاش کرنے میں میری مدد کر سکتے ہیں؟
جی ہاں! جہاں پلیٹ فارم پر خاندان کی شمولیت کی گنجائش ہے، گھر والے معاونت کر سکتے ہیں، بشرطیکہ فراہم کردہ معلومات سچی ہوں اور متعلقہ فرد کی مکمل رضا مندی شامل ہو۔
مسنون نکاح کے چارجز کتنے ہیں؟
مسنون نکاح افتتاحی مرحلے میں فی الوقت بالکل مفت ہے۔ موجودہ اور مستقبل کی فیسوں کی مکمل تفصیل ہمارے ‘فیس و چارجز’ والے صفحے پر واضح کی گئی ہے۔
کیا مسنون نکاح رشتہ طے پانے کی ضمانت دیتا ہے؟
جی نہیں۔ فلٹرز اور تلاش کی سہولت آپ کو اچھے امکانات ڈھونڈنے میں مدد ضرور دیتی ہے، لیکن مزاج ملنے، منگنی، نکاح یا کامیاب ازدواجی زندگی کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ نہ ہی ہم اور نہ ہی دنیا کا کوئی پلیٹ فارم یا شخص اس کی ضمانت دے سکتا ہے۔
کیا آپ سنجیدہ رشتے کی تلاش کے لیے تیار ہیں؟
درست معلومات کے ساتھ باوقار آغاز کریں
درست معلومات کے ساتھ اپنا رشتہ درج کریں، احتیاط سے تلاش کریں، خود تسلی کریں اور باوقار انداز میں فیصلہ لیں۔
